چچا چھکن نے ردّی نکالی : Short Question
یہ واقعہ جمعہ کے دن کا ہے۔ چچی دالان میں بیٹھی بنو کی اوڑھنی میں لچکا ٹانک رہی تھیں ۔
اُس وقت اُنھیں چچی کی صلاح کہ کمرہ کھول کر الماریو ں میں قفل ڈال دیے جائیں، بڑی با معنی لگ رہی تھی۔
چچا جان نے ایک ہاتھ پر کام کے کا غذوں کا ڈھیر اور دوسرے ہا تھ پر ردی کا ڈھیر بنا کر کا غذات کو تقسیم کیا۔
چچا جان پھیلائے گئے کام سےجان چھڑانےاور چچی جان کا دھیان ہٹانے کےلیے تیل لا کر دینے کی پیش کش کر رہے تھے۔
رات کو چچی کمرے میں آئیں تو کمرہ صاف ستھرا تھا۔الماریوں میں قفل بھی لگا دیے گئے تھے۔